ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 9-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

SAFF Women's Futsal Championship: Bangladesh thrash Pakistan 9-1 to knock them out of the event

بنکاک میں جاری ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ 2026 میں بنگلادیش نے پاکستان سے اپنی گزشتہ شکست کا بدلہ لیتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قومی ویمن ٹیم کو 1-9 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (SAFF) کے زیر اہتمام سات ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے آخری چھٹے میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں عبرت ناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دوران بنگلادیش کی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی اور تابڑ توڑ حملوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف 9 گول اسکور کیے، جبکہ پاکستانی ٹیم صرف ایک بار گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب ہو سکی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے، جن میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ ڈرا رہا جبکہ 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 12 گول اسکور کیے جبکہ اس کے خلاف 27 گول ہوئے۔

پاکستان نے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 7 پوائنٹس حاصل کیے، تاہم فیصلہ کن میچ میں بھاری شکست کے باعث وہ اگلے مرحلے میں جگہ نہ بنا سکی۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل پاکستان نے ساف مینز فٹسال چیمپئن شپ میں بنگلادیش کو 1-5 سے شکست دی تھی، تاہم ویمنز ایونٹ میں بنگلادیش نے بھرپور انداز میں جواب دے دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے