اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 11 کے لیے لوک رونکی کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

0

اسلام آباد – اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار کرکٹر لوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی جگہ یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

فرنچائز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی میں ہمیشہ شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں اور انہیں پی ایس ایل کی تاریخ کے مؤثر ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ٹیم اور مداحوں کے ساتھ ان کا مضبوط رشتہ آج بھی قائم ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی نے تقرری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ’’لوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ایک مرتبہ جو شیرُو بن جائے، وہ ہمیشہ شیرُو ہی رہتا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس سیزن میں لوک رونکی دستیاب ہوئے۔ وہ ٹیم کے کلچر، اقدار اور معیار کو بخوبی سمجھتے ہیں، اور بطور ہیڈ کوچ ان کی واپسی ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔‘‘

اس موقع پر لوک رونکی نے کہا ’’اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے لیے گھر جیسا رہا ہے۔ اس کے شائقین اور پوری آئی ایس ایل یو فیملی کے ساتھ میرا تعلق واقعی خاص ہے۔ اب بطور ہیڈ کوچ واپسی میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ میں اس عظیم ٹیم کے لیے نئے لیڈرز اور میچ ونرز تیار کرنے کے لیے بے حد پُرجوش ہوں۔‘‘

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کو امید ہے کہ لوک رونکی کی قیادت میں ٹیم پی ایس ایل 11 میں شاندار اور جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.