فیض حمید کے بھائی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے انکوائری شروع کی ہے۔

نجف حمید کے حوالے سے تمام اداروں سے تفصیلات بھی مانگ لی گئیں جبکہ بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں

نجف حمید کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ نجف حمید کی اراضی سکینڈل میں عبوری ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے