ایران میں خواتین کو کئی دہائیوں بعد موٹرسائیکل چلانے کی باضابطہ اجازت مل گئی

0

تہران — ایران میں خواتین کو طویل عرصے بعد موٹرسائیکل چلانے کی باضابطہ اجازت دے دی گئی ہے۔ ایرانی صدر کے نائبِ اوّل محمد رضا عارف نے ٹریفک قوانین میں ترمیمی بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد اس فیصلے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی کابینہ نے جنوری میں اس ترمیمی بل کی منظوری دی تھی۔ نئے قوانین کے تحت ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے اور انہیں قانونی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں خواتین کے موٹرسائیکل چلانے پر باضابطہ پابندی تو موجود نہیں تھی، تاہم متعلقہ ادارے اب تک خواتین کو مخصوص موٹرسائیکل لائسنس جاری کرنے سے قاصر رہے تھے، جس کے باعث یہ عمل عملی طور پر محدود تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی صورت میں خواتین موٹرسائیکل سواروں کو قانونی مشکلات اور چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف خواتین کی نقل و حرکت میں آسانی آئے گی بلکہ انہیں قانونی تحفظ بھی حاصل ہو گا، جبکہ ٹریفک قوانین کے بہتر نفاذ میں بھی مدد ملے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.