ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف 2 روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے

ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے ۔ ازبک وزرا اور کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

ازبک صدر کی پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقاتیں طے ہیں ۔ جن میں  دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی ۔ صدر شوکت مرزائیوف اور وزیراعظم شہباز شریف کے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

مہمان صدر پاکستان، ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے ۔ ازبک صدر کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔ دورے کا مقصد تجارت ، توانائی ، دفاع ، تعلیم ، عوامی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے