انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

U-19 World Cup: India beat Afghanistan by 7 wickets to reach final

ہرارے — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے فیصل شنوزادہ اور عزیزاللّٰہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔ فیصل شنوزادہ نے 110 جبکہ عزیزاللّٰہ نے 101 رنز بنائے۔

بھارت نے ہدف کے تعاقب میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 42ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت فائنل میں پہنچ گیا جہاں وہ جمعے کے روز انگلینڈ کے خلاف مدمقابل ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے