پاک بھارت میچ کے انعقاد سے آئی سی سی کو 174 ملین ڈالر کا ممکنہ نقصان بچ گیا

0

دبئی/ممبئی  – ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے انعقاد کے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو 174 ملین امریکی ڈالر کے ممکنہ مالی نقصان سے بچاؤ حاصل ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نقصان براڈ کاسٹرز کی گیٹ منی، اشتہارات اور دیگر اسپانسرشپ معاہدوں کی مد میں متوقع تھا، تاہم پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد مالی خدشات ختم ہو گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے شیڈول کی بحالی کے فوراً بعد ممبئی اور کولمبو کے فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ابتدائی طور پر ان روٹس پر ٹکٹوں کی قیمتوں میں 10 ہزار سے 60 ہزار بھارتی روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو کی ہوٹل انڈسٹری نے بھی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بعض کرکٹ شائقین نے پاکستان کے ممکنہ بائیکاٹ کی خبروں کے بعد ہوٹل بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم میچ کی تصدیق کے بعد صورتحال بدل گئی۔

مزید یہ کہ متعدد شائقینِ کرکٹ نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے ٹکٹوں کی ری فنڈ پالیسی کے بارے میں معلومات حاصل کیں، جو میچ کے انعقاد سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث سامنے آئیں۔

ماہرین کے مطابق پاک بھارت میچ نہ صرف ورلڈ کپ کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا مقابلہ ہے بلکہ آئی سی سی، براڈکاسٹرز اور میزبان ملک کے لیے سب سے بڑی معاشی کشش بھی رکھتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.