بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کسی نے غفلت کا مظاہرہ کیا تویہ مجرمانہ فعل ہے،رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کسی نے غفلت کا مظاہرہ کیا تویہ مجرمانہ فعل ہے اگر حقائق برعکس ہیں تو علاج کی بنیاد پر سیاست کرنا بھی مجرمانہ فعل ہے۔
سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد ہوگئی، وزیراعظم کے مشیررانا ثنااللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کریں 4 ماہ مجرمانہ غفلت نہیں کی گئی،آپ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکریں عدالت جوحکم کرے گی اس پر عمل کریں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کریں 4 ماہ مجرمانہ غفلت نہیں کی گئی، آپ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں عدالت جو حکم کرے گی اس پر عمل کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مسئلہ پر سپریم کورٹ میں حقائق سامنے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کےعلاج میں کسی نےغفلت کا مظاہرہ کیا تویہ مجرمانہ فعل ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی کےعلاج سے متعلق دستاویز موجودہیں اپوزیشن لیڈر کو پیش کرنے کو تیار ہوں ، بانی کی صحت پر بیانیہ بنانے والے سیاست کررہے ہیں، پرائیویٹ ڈاکٹرزکورسائی دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں کوئی پٹیشن نہیں کی گئی، جس ڈاکٹر سے کہیں اس سے بانی پی ٹی آئی کا دوبارہ چیک اپ ہوسکتا ہے۔
قبل ازیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصرعباس نے کہا کہ مس ٹریٹمنٹ سے بانی پی ٹی آئی کی نظر متاثر ہوئی ہے۔ آج ہم نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینا ہے۔