سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے مختلف مقدمات پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا جبکہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف حکومتی اپیل پر پراسیکیوٹر کو تفیصلی فیصلہ جمع کرانے کی مہلت دے دی گئی۔
ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔ پنجاب حکومت نے اراضی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوری کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔
عدالت نے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ ہم فوجداری کیس میں ایسا حکم جاری نہیں کرسکتے۔ ازخودنوٹس کا اختیار ہمارے پاس باقی نہیں رہا۔