کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس اور ایل این جی کے استعمال پر لیوی میں اضافہ
کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس اور ایل این جی کے استعمال پر لیوی بڑھا کر ایک ہزار 243 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے آف گرڈ کیپٹو پاور پر لیوی عائد کی تھی۔ ڈی جی گیس نے کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے لیوی میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نئے اضافہ لیوی ایکٹ کے سیکشن تین کے تحت وصول کیا جائے گا۔
کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے شرح دسمبر 2025 کے لیے مقرر کی گئی ہے، لیوی ایکٹ کے تحت متعلقہ مدت کیلئے لیوی کی شرح مقرر کی ہے ۔ حکومت نے رواں سال اس لیوی سے 105 ارب آمدن کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ۔
اگست 2025 کے لیے لیوی کی شرح 690 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ، اپریل کیلئے 577، مئی کیلئے 550 اور جون کیلئے 402 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی تھی۔