کراچی کیلئے بجلی 6.62روپے سستی کرنے پر عوامی سماعت مکمل

نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چھ روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کرلی۔ فیصلہ اعداد وشمار کا جائزہ لیکر جاری کیاجائیگا۔

کے الیکٹرک نے سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، جس پر چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں عوامی سماعت ہوئی۔

کے ای کی جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت کی منظوری بھی درخواست شامل تھی۔ کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے

دوران سماعت ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ نومبر سے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ آ رہے ہیں۔ منفی ایف سی اے سے صارفین کو ریلیف ملنا تھا۔ اس ریلیف کے وقت کے الیکٹرک پرانی ایڈجسٹمنٹ لے آئی ہے۔ اس موقع پر کے الیکٹرک کے صارف نے موقف اختیار کیا کہ پورے منفی ایف سی اے کا ریلیف اس بار بھی صارفین کو نہیں دیا جا رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے