ایران کے خلاف کارروائی کے دلائل موجود، تہران معاہدہ کرے تو بہتر ہوگا: وائٹ ہاؤس

0

واشنگٹن – وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملے کے حق میں کئی دلائل موجود ہیں، تاہم تہران کے لیے دانشمندی اسی میں ہے کہ وہ معاہدے کی راہ اختیار کرے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق سفارتی سطح پر کچھ پیشرفت ہوئی ہے اور ایرانی حکام آئندہ چند ہفتوں میں مزید تفصیلات کے ساتھ مذاکراتی عمل میں واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور مزید پیشرفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو “بورڈ آف پیس” کے اہم اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں 20 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے، جبکہ رکن ممالک کی جانب سے پانچ ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کیرولائن لیویٹ کے مطابق ایران کے معاملے پر تمام آپشنز میز پر موجود ہیں، تاہم امریکا سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی ڈیموکریٹ اراکین سے تاحال براہ راست بات چیت نہیں ہوئی، تاہم اس حوالے سے پیشرفت کے لیے رابطے جاری ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.