برطانیہ میں دوہری شہریت والوں کیلئے نئے سفری قواعد 25 فروری سے نافذ

New travel rules for dual nationals in the UK come into effect from February 25

برطانیہ میں بدھ 25 فروری سے دوہری شہریت رکھنے والے افراد کیلئے نئے امیگریشن قواعد نافذ ہو جائیں گے، جن کے تحت صرف دوسری شہریت رکھنے کے باوجود برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے افراد جو برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس UK Passport نہیں ہے، انہیں برطانیہ میں داخلے کیلئے درج ذیل میں سے کسی ایک دستاویز کی ضرورت ہوگی:

  • برطانوی پاسپورٹ

  • ویزا

  • Electronic Travel Authorisation (ETA)

  • Certificate of Entitlement

نئے قواعد کے مطابق صرف غیر ملکی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے دوہری شہریت کے حامل افراد کو امیگریشن کلیئرنس نہیں دی جائے گی۔

ETA کے ذریعے برطانیہ میں سیاحت، کاروباری دورے یا خاندان سے ملاقات کیلئے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک قیام ممکن ہوگا، تاہم یہ مستقل رہائش یا کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد کو سفر سے پہلے اپنی دستاویزات کی جانچ ضرور کرنی چاہیے تاکہ ایئرپورٹ پر مشکلات سے بچا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے