ڈکی بھائی کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال، یوٹیوب پر ویڈیوز کی مشروط اجازت

0

لاہور کی ضلعی کچہری میں جوئے ایپس کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان کے فریز بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے انہیں یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت بھی دے دی، تاہم کیس سے متعلق گفتگو پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی۔ سماعت کے دوران سعد الرحمان اپنی اہلیہ عروب جتوئی اور وکلا بیرسٹر امرت شیخ اور عثمان لطیف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کے اہم احکامات

  • ڈکی بھائی کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم
  • یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت
  • زیرِ التوا مقدمے پر کسی قسم کی گفتگو نہ کرنے کی شرط
  • چینل پر موجود 27 ویڈیوز حذف نہ کرنے کا فیصلہ

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مذکورہ ویڈیوز پر این سی سی آئی اے کو اعتراض ہے، تاہم انہیں ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

آئندہ سماعت

عدالت نے این سی سی آئی اے کے گواہوں کو آئندہ پیشی پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں ڈکی بھائی کے وکلا نے انہیں دس ملین فالوورز مکمل ہونے پر شیلڈ بھی پیش کی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.