فہد مصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر طنزیہ ردعمل

0

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فہد مصطفیٰ اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں۔ ان کے اس بیان کے بعد فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو کے دوران اداکار ہمایوں سعید سے بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “عتیقہ آپا دو چار مزید اچھی سرجریاں کروا لیں تو ہم ان کے ہیرو بن سکتے ہیں۔”

فہد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ “اب ہم کیا کریں، اگر عتیقہ آپا چاہتی ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیرو آئیں تو ان شاء اللہ ان کے ساتھ ہی کام کریں گے۔”

سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے بیانات پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کچھ صارفین اسے محض مزاح قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض افراد نے اسے غیر مناسب قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں عمر کے فرق کے ساتھ کاسٹنگ کا موضوع اکثر زیرِ بحث رہتا ہے، اور اس حوالے سے مختلف فنکار اپنی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.