Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

نومبر 25, 2026

ملتان سلطانز نے یاسر عرفات کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا

نومبر 25, 2026

ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی تاریخیں تبدیل، پاکستان میں انعقاد مزید تاخیر کا شکار

نومبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»شوبز»جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں
شوبز

جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں

EditorBy Editorستمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، انہوں نے اب اپنے نکاح کی تفصیلات مداحوں سے شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے منگل کی شب انسٹاگرام پر اپنے دوسرے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، جویریہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

اب ایک مختصر سا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں ان سے ان کے شوہر عدیل احمد سے متعلق تفصیلات پوچھی گئیں۔

جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ ان کا نکاح حال ہی میں نہیں بلکہ رواں برس 15 مارچ کو ہوا، یہ چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی۔

اداکارہ نے شوہر سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ہم ایک دوست کے گھر رات کے کھانے پر ملے تھے جہاں ہماری دوستی ہوئی، آہستہ آہستہ جب چیزیں آگے بڑھیں تو میں نے انہیں پسند کرنا شروع کردیا، پھر انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کردی۔

جویریہ عباسی نے کہا پھر میں عدیل کو اپنی فیملی سے ملوانے کے لیے لے گئی، خاص طور پر میرے بیسٹ فرینڈ اداکار شہود علوی، وہ ان سے ملے اور مجھے شہود نے کہا شادی کرلو، پھر میرے گھر والوں اور بیٹی نے بھی یہ ہی مشورہ دیا تو میں نے کرلی کیونکہ یہ ایک اچھی چیز ہے۔

شوہر  سے متعلق جویریہ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے وہ فوٹوگرافر ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، وہ ایک بزنس مین ہیں ۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس کے کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کر دی تھی۔

جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

اس سابقہ جوڑی کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی جویریہ عباسی نے گزشتہ برس کی ہے۔

پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی شوبز
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ایران میں بغیر حجاب کنسرٹ کرنے پر گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا

    نومبر 25, 2026

    اداکار انوج پنڈت شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    نومبر 25, 2026

    جن کے پاس ماں باپ ہوتے ہیں، اُنہیں دعاؤں کے لیے کسی پیر کی ضرورت نہیں۔اداکار نبیل ظفر

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.