سپر ایٹ کا اہم مقابلہ: نیوزی لینڈ کا سری لنکا کو 169 رنز کا ہدف

0

کولمبو میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

46ویں میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

کیویز کے کپتان مچل سینٹنر 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کول مکونکی نے 31 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ دیگر نمایاں اسکوررز میں رچن رویندرا 32، فِن ایلن 23 اور گلین فلپس 18 رنز کے ساتھ شامل رہے۔ ٹِم سائفرٹ 8، ڈیرل مچل 3 اور مارک چیپمن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور دُشمانتا چمیرا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دونِتھ ویلالگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کو سپر ایٹ مرحلے میں اپنی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے 169 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ کے لیے یہ میچ سیمی فائنل کی دوڑ میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.