متحدہ عرب امارات میں ایران کے میزائل و ڈرون حملوں کے بعد سکول بند، امتحانات ملتوی
متحدہ عرب امارات — ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر حملوں کے بعد ملک میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں اور امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز 2 تا 4 مارچ تک جاری رہیں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی شہر پر میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران مزید 2 افراد زخمی ہوئے، جب کہ 2 گھروں کے صحن میں ڈرون کے ملبے کے گرنے سے یہ زخمی ہوئے۔ دبئی ایئرپورٹ اور برج العرب ہوٹل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ایران نے ملک پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون فائر کیے۔ کل 137 میزائل اور 209 ڈرونز داغے گئے، جن میں سے 5 میزائل اور 14 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی حدود میں گرے، جبکہ باقی تمام میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کر دیے گئے۔ ایرانی حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جائے اور ممکنہ خطرات سے ہوشیار رہیں۔