ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور برطانیہ میں احتجاج، سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد عوام سڑکوں پر

0

نیویارک، لندن – ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکا اور برطانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

امریکا میں 70 شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں، جن میں نیویارک، بوسٹن، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی شامل ہیں۔ مظاہرین نے ایران کے حق میں نعرے لگائے اور حملوں کی شدید مذمت کی۔

برطانیہ میں بھی لندن سمیت 12 شہروں میں ایرانی شہری اور حامی عوام سڑکوں پر نکلے اور امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ مظاہرے اس وقت ہوئے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا۔ حملے میں ان کے بیٹے، بہو اور نواسی بھی ہلاک ہوئے۔ ایرانی حکومت نے خامنہ ای کی شہادت پر سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایران نے اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی اڈوں پر حملوں کی نئی لہر شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے آخری خطاب میں دعا کی تھی: "یا اللہ مجھے شہادت نصیب فرما، یا اللہ مجھے شہدا کے ساتھ رکھنا۔”

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.