ایرانی انٹیلی جنس کے اعلیٰ اہلکار ابتدائی حملوں میں شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج

0

تل ابیب – اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے ہفتے کے روز ایران پر کیے گئے ابتدائی حملوں میں کئی اعلیٰ ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

IDF کے مطابق، مارے گئے اہلکاروں میں ایران کے نائب انٹیلی جنس وزیر برائے اسرائیل امور سید یحییٰ حمیدی بھی شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے یہودیوں، مغرب اور ایران میں حکومت مخالف گروپوں کے خلاف کارروائیاں کروائی۔

اس کے علاوہ، جلال پور حسین، جو وزارت انٹیلی جنس میں جاسوسی کے شعبے کے سربراہ تھے، بھی حملوں میں شہید ہو گئے۔ IDF نے کہا کہ ان کی ہلاکت سے ایرانی حکومت کی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے۔

اتوار کو اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں وزارت انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔ IDF کا کہنا ہے کہ یہ وزارت ایران میں جدید ترین انٹیلی جنس صلاحیتوں کی حامل ہے اور سپریم لیڈر کے براہ راست حکم کے تحت کام کرتی ہے۔

IDF نے مزید بتایا کہ غزہ میں تلاش کی گئی دستاویزات سے پتہ چلا کہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے حزب اللہ، حماس اور پاسداران انقلاب کے مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن روم قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ وزارت کے اہلکار ایرانی شہریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ کر مظاہروں کو پرتشدد طریقے سے دبانے میں مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.