26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور

0

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی، علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.