امریکا نے جوہری مذاکرات کو رئیل اسٹیٹ کی طرح ڈیل کیا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

0

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے جوہری مذاکرات کو ایک رئیل اسٹیٹ ڈیل کی طرح لیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ بڑے جھوٹوں نے حقائق کو دھندلا دیا، اور جب جھوٹ حقائق پر حاوی ہو جائے تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے۔ عباس عراقچی نے الزام لگایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شہریوں اور سفارتکاری کو دھوکا دیا اور مذاکراتی میز پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مذاکراتی عمل کو عداوت کی وجہ سے نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر حقیقت پسندانہ توقعات کبھی پوری نہیں ہو سکتیں، اور عالمی سطح پر اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.