کولمبو – سری لنکا کی ایک عدالت نے 84 ایرانی سیلرز کی لاشیں ایران کے سفارت خانے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لاشیں گزشتہ ہفتے سری لنکا کی سمندری حدود کے قریب ایک ایرانی جہاز کے ڈوبنے کے واقعے کے بعد برآمد کی گئی تھیں۔ سری لنکن بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد سمندر سے مجموعی طور پر 87 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔
سری لنکا کے وزیر خارجہ کے مطابق اس ایرانی جہاز پر تقریباً 180 افراد سوار تھے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن وزارت دفاع اور بحریہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی جہاز آئرس ڈینا کو ایک آبدوز کے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایران کے سفارتی حکام لاشوں کی وطن واپسی کے انتظامات کر رہے ہیں۔
