وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے نام نہاد افغان وزارت دفاع کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پرقبضےاورنقصان پہنچانےکادعوی من گھڑت قرار دے دیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق یہ جھوٹا دعویٰ افغان عوام کو گمراہ کرنے کےلیے بنایا گیا، افغان عوام خود ان دہشت گردوں کےباعث براہِ راست مشکلات کا سامنا کررہےہیں۔
وزارت اطلاعات نے بتایاکہ پاکستانی وزارت اطلاعات افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کےنقصانات اورہلاکتوں سےاپڈیٹ کرتی رہتی ہے، دہشت گردوں اورمعاون ڈھانچےکےخلاف کارروائیوں سے متعلق معلومات کی فراہمی میں احتیاط برتی جارہی ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا نیٹ ورکس کےدعوؤں میں کوئی صداقت نہیں، طالبان رجیم کے بےبنیاددعوؤں کےحق میں کوئی قابلِ اعتماد اور قابلِ تصدیق ثبوت سامنےنہیں آیا اور جب بھی ان دعوؤں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے تو ہمیشہ غلط ثابت ہوئے۔
