ترجمان ایوان صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے حالیہ غیر ملکی دورے سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
ترجمان کے مطابق صدر مملکت کا حالیہ غیر ملکی دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور دورے کے تمام اخراجات صدر آصف علی زرداری نے ذاتی طور پر برداشت کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی دورے کے لیے صدر مملکت نے طیارہ نجی طور پر حاصل کیا تھا۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق طیارے کے تمام اخراجات، جن میں عملے، پارکنگ اور قیام کے اخراجات شامل ہیں، بھی صدر مملکت نے خود ادا کیے۔
