وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی و علاقائی کشیدگی پر اجلاس ، عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی و علاقائی کشیدگی پر اجلاس  ہوا، جس دوران  ملکی معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا حالیہ عالمی صورتحال کے پیش نظرعوام کو ریلیف کیلئےمزید اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے۔

حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے ۔ قومی سطح پر کفایت شعاری ، بچت کیلئے اقدامات کا نفاذ ہو چکا ، مزید پر کام جاری ہے ۔ معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ تمام اقدامات طویل مدتی معاشی استحکام ملحوظ خاطر رکھ کر لئے جا رہے ہیں ۔ عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنیاں حکومت کے تعین کردہ نرخوں پر تیل کی فروخت یقینی بنائیں اور شفافیت برقرار رکھیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تیل کی متعین قیمت پر فروخت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے