برطانیہ نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا کو بحری جنگی جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا

Britain refuses to send naval warships to the US over the Strait of Hormuz issue

لندن – برطانیہ نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا کو بحری جنگی جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم Keir Starmer نے امریکی صدر Donald Trump کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ برطانیہ اس وقت آبنائے ہرمز میں فوجی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے امریکی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس معاملے میں جنگی جہاز بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ Strait of Hormuz کو کھلا رکھنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک کو امریکا کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے اس اہم بحری گزرگاہ کے تحفظ کے لیے جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل کی تھی۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر اتحادی ممالک نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں تعاون نہ کیا تو NATO کے مستقبل پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے