سلمان آغا کا متنازعہ رن آؤٹ: ایم سی سی نے امپائرز کے فیصلے کو درست قرار دے دیا

Salman Ali Agha's reaction to the controversial run-out has been revealed.

پاکستانی بلے باز سلمان آغا کے متنازعہ رن آؤٹ پر Marylebone Cricket Club (ایم سی سی) کا باضابطہ مؤقف سامنے آ گیا ہے، جس میں امپائرز کے فیصلے کو قوانین کے مطابق درست قرار دیا گیا ہے۔

ایم سی سی کے بیان کے مطابق ڈھاکہ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کے دوران سلمان آغا کریز سے باہر تھے اور گیند کھیل میں تھی، اس لیے وہ واضح طور پر رن آؤٹ کے زمرے میں آتے تھے۔

ایم سی سی نے واضح کیا کہ بیٹر کو فیلڈنگ ٹیم کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، اور کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ کی صورت میں بھی گیند خود بخود "ڈیڈ بال” نہیں ہوتی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قوانین کے تحت امپائرز کے پاس سلمان آغا کو آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ تاہم اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم چاہتی تو اپیل واپس لے سکتی تھی۔

یہ واقعہ کرکٹ قوانین اور اسپرٹ آف دی گیم کے درمیان توازن پر ایک بار پھر بحث کو جنم دے رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے