پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ انہوں نے حکومت ایران کا شکریہ ادا کیا کہ مشکل حالات کے باوجود تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کے لیے مکمل سہولت فراہم کی گئی۔
سفیر کے مطابق ایران کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان زمینی سرحدیں فعال ہیں اور گرین چینلز کام کر رہے ہیں، جو اشیاء کی تیز تر ترسیل میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
مدثر ٹیپو نے مزید کہا کہ پاکستان بھی تہران کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے تاکہ جاری صورتِ حال کے باوجود تجارت متاثر نہ ہو اور سرحدی مسائل کو باہمی کوششوں سے حل کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ ایران اور پاکستان میں سرکاری و نجی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
