افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی منہ توڑ اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ موازکلے کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان دراندازی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان جہنم واصل جبکہ دیگر پوسٹیں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے کمپاؤنڈ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کرمکمل تباہ کردیا ۔ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پرجنوبی وزیرستان سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ شوال سے زرملان تک افغان طالبان کی تمام پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے تباہ کیا گیا۔
پاک فوج کی بھرپور کارروائیوں سے افغان طالبان پسپائی کا شکار ہو کر فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی ۔ ہزیمت اور پسپائی کے بعد طالبان رجیم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ اور نام نہاد علما سے فتوے دلوانے لگی۔
