مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران متعدد ممالک نے مختلف سطحوں پر سفارتی اور دفاعی فیصلے کیے ہیں، جنہیں خطے میں بڑھتے ہوئے تنازع کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یورپی ملک Switzerland نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ ایران جنگ میں اپنی غیرجانبداری برقرار رکھے گا۔ سوئس حکومت کے مطابق اس نے اسلحے کی برآمدات کو ان ممالک کے لیے بھی روک دیا ہے جو اس تنازع میں براہِ راست یا بالواسطہ طور پر شامل ہیں۔ حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی غیرجانبداری کے اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ سوئٹزرلینڈ کسی بھی فریق کا حصہ نہ بنے۔
