ایرانی صدر سے مکہ اتحاد کے بارے بات ہوئی، بتایا کہ یہ کسی کے خلاف نہیں ہے: وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مکہ اتحاد کے حوالے سے ایرانی صدر سے بات ہوئی ، مکہ معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ یہ کسی کے خلاف نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہم نے ایرانی صدر کو کہا ہے خطے میں امن کا قیام ضروری ہے،پاکستانی قیادت امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، ایرانی صدر نے پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کو سراہا، ایرانی صدر نے کہا اسلام آباد میمورنڈم آج بھی انہیں قبول ہے اور اسلام آباد میمورنڈم آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں ۔

شہبازشریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کو پذیرائی ملی،قیادت نے فیصلہ کیا ہے امن کیلئے کوششیں تیز کرنی ہیں، معیشت اور سفارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، آبنائے ہرمز اور باب المندب میں اشتعال انگیزی ہے، اشتعال انگیزی ختم کرنے کیلئے برادر اور دوست ممالک ملکرکوشش کریں۔

ان کا کہناتھا کہ افغانستان سے دہشتگرد پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشتگرد پولیس اہلکاروں،فوجی جوانوں اور شہریوں کو شہید کر رہے ہیں، دہشتگردی قابل مذمت ہے،پاکستان دہشتگردی کا منہ توڑجواب دے رہا ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے