ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے پہلے ہی تیار ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے پہلے ہی تیار ہے، اگر دونوں فریق متفق ہوں تو پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرسکتاہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا انحصار متعلقہ فریقین کی رضامندی پر ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی جاری مذاکراتی عمل کی تردید کی ہے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ رابطوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے، تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان خود کو ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور پسِ پردہ سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے