اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  بیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی جس دوران مشرق وسطیٰ کی سنگین صورت حال اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کیلئے آمد پر اسحاق ڈار کا دیایوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔ نائب وزیراعظم اور چینی وزیرخارجہ نے پاک چین تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی ۔ اسحاق ڈار چین کے ایک روزہ سرکاری دورے پر بیچنگ میں موجود ہیں ۔ نائب وزیراعظم نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان کو ٹیلیفون بھی کیا ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ ہاکان فیدان نے چار ملکی اجلاس کیلئے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا ۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ۔ بدلتی علمی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے رکھنے پراتفاق کیا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے