پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا بھی سہیل آفریدی کی حمایت کا اعلان

تحریک انصاف خیبرپختونخوا فارورڈ بلاک نے بھی سہیل آفریدی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ کہا اگر تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو سپورٹ نہیں کریں گے۔ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد اراکین کا 29 ستمبر کو اجلاس ہوا، جس میں سہیل آفریدی کی حمایت اور لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر غورکیا گیا،اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی نا اہلی کی صورت میں نیاوزیراعلیٰ پارلیمانی پارٹی منتخب کرےگی، نئےوزیراعلیٰ کے انتخاب کافیصلہ صرف صوبائی اسمبلی کے اراکین کریں گے۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی اراکین کو شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، یہ بھی فیصلہ ہوا کہ نئےوزیراعلیٰ کے انتخاب میں عمران خان کی بہنوں،مرکزی قائدین کی ہدایات فیصلہ کن نہیں ہوں گی، پارلیمانی پارٹی کے فیصلے پر نیا وزیراعلیٰ منتخب ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے