پی ایس ایل 11 کا پہلا مرحلہ مکمل، دوسرا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کل سے شروع

پی ایس ایل 11 کا شیڈول سامنے آگیا، افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن Pakistan Super League Season 11 کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد ایونٹ کا دوسرا مرحلہ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول 14 میں سے 13 میچز کھیلے گئے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ اس مرحلے کے اختتام پر ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔ ایونٹ میں پہلی بار شریک راولپنڈیز اور حیدرآباد کنگزمین اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکے اور بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

انفرادی کارکردگی میں حسن علی 8 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد 6،6 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

بیٹنگ میں صاحبزادہ فرحان 232 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ سمیر منہاس 180 رنز کے ساتھ دوسرے اور حسن نواز 158 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے ہوگا۔ یہ مرحلہ 19 اپریل تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق 21 اپریل سے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگا، جس میں میچز کراچی اور لاہور دونوں مقامات پر مرحلہ وار کھیلے جائیں گے، جبکہ شائقین کرکٹ کو مزید سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے