لاہور میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ روک دیا گیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا 21 واں میچ جاری تھا کہ آندھی کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے دوران تیز آندھی باعث میچ کو روک دیا گیا۔ تیز ہواؤں کے ساتھ گرد آلود جھکڑ کے باعث امپائرز نے میچ روکنے کا فیصلہ کیا۔
آندھی کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آندھی کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ این ڈی ایم اے نے آج سے 5 مئی تک ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔