سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان کامیاب سفارتکاری کے ذریعے جنگ رکوانے پر وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو سراہا ہے ۔
نوازشریف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم ،نائب وزیراعظم اورفیلڈمارشل کی ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے کو سراہتا ہوں،ایران امریکی جنگ بندی کومحفوظ بنانے کے لیے غیر معمولی سفارتی کوششوں پر دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امن اوراسٹیٹ مین شپ کو منتخب کرنے پر ایران اور امریکہ کی قیادت کوبھی سراہتاہوں،دعا ہے کہ یہ پائیدار عالمی استحکام کی جانب ایک بامعنی قدم ہو۔
