ایرانی وزیرخارجہ کا فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ کے خاتمےکیلئے مسلسل کوششوں پر پاکستان کی تعریف

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر  سے ٹیلی فونک رابطہ  کیا اور  جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل اور  مؤثر کوششوں پر  پاکستان کی تعریف کی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہیں، خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

عباس عراقچی  نے فیلڈ مارشل سے اسرائیل کی ایران اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی۔

اس سے پہلے ایک بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے اپنے عزیز بھائی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے خطے میں جنگ کے خاتمے کی انتھک کوشش کی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے