ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر لکھا ہے کہ پاکستان میں امیگریشن حکام انہیں آمد پر ویزا جاری کریں گے، اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں آنے والے تمام وفود اور صحافیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں تمام فضائی کمپنیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔

قبل ازیں وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد ٹاکس 2026ء کے شرکاء کے لیے خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا جس کے تحت تمام متعلقہ ایئر لائنز کو شرکاء کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹاکس کے لیے آنے والے افراد کو آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا، اس حوالے سے متعلقہ ایئر پورٹس پر سہولت ڈیسک قائم کردی گئی ہے جس پر شرکاء کو فوری معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ، دفاع اور ایئر لائنز کو باضابطہ مراسلہ جاری کر کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے