وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد مقامی حکومتوں سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کےلیے کل پیش ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ  اسلام آباد مقامی حکومتوں کا نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا، کونسل ممبران میں جنرل کونسلر ، خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہو گی۔

داخلہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے