71 افراد پر مشتمل ایرانی وفد میں کون کون شامل ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: ایران کے امریکا کے ساتھ اہم مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے وفد کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق ایرانی وفد 71 افراد پر مشتمل ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وفد میں صرف مذاکرات کار ہی نہیں بلکہ تکنیکی ماہرین، مشاورتی کمیٹیاں، سیکیورٹی اہلکار اور میڈیا نمائندگان بھی شامل ہیں، تاکہ حساس اور پیچیدہ مذاکرات میں ہر پہلو سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اہم رکن کے طور پر شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات نہایت حساس نوعیت کے ہیں، اسی لیے وفد میں تکنیکی اور ماہرین پر مشتمل ٹیمیں بھی شامل کی گئی ہیں جو مختلف معاملات پر فوری مشاورت فراہم کریں گی۔

دوسری جانب امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی 15 نکاتی تجویز زیر غور ہے، جس میں ایران سے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی، افزودہ یورینیم کی حوالگی، دفاعی صلاحیتوں پر ممکنہ پابندیاں اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے جیسے نکات شامل ہیں۔

یہ مذاکرات خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں نہایت اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے