ترجمان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرانے کی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک اس وقت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق موجودہ حالات میں اگر سربراہ جے یو آئی مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتے ہیں تو یہ خوش آئند ہوگا۔ ہم مولانا فضل الرحمان کے کردار کا خیرمقدم کریں گے۔ ملک اس وقت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ملک کو سیاسی بصیرت، تحمل ، سنجیدگی ، بامعنی اقدامات اور مذاکرات کی اشد ضرورت ہے۔
