اٹلی کی وزیراعظم میلونی کی ٹرمپ پر تنقید، پوپ لیو کے دفاع میں کھل کر سامنے آگئیں

Italian Prime Minister Meloni criticizes Trump, comes out in defense of Pope Leo

اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پوپ لیو سے متعلق بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

جورجیا میلونی نے کہا کہ پوپ لیو کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں اور ان کا کردار دنیا بھر میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوپ لیو کے لیے یہ ایک فطری امر ہے کہ وہ جنگ کے خلاف آواز بلند کریں اور ہر قسم کے تشدد کی مذمت کریں، کیونکہ یہی ان کے منصب کا تقاضا ہے۔

واضح رہے کہ جورجیا میلونی خود بھی کیتھولک عقیدے سے تعلق رکھتی ہیں اور اٹلی میں دائیں بازو کی حکومت کی قیادت کر رہی ہیں، ایسے میں ان کا یہ بیان مذہبی اور سیاسی دونوں حوالوں سے اہمیت رکھتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے