امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ سوشل میڈیا سرگرمیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “افسوسناک” قرار دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ اس بات پر دل سے افسردہ ہیں کہ امریکا کے پاس اس وقت ایسی قیادت موجود ہے جو عالمی سطح پر باعثِ شرم بن رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ “مکمل طور پر غیر متوازن” ہو چکے ہیں اور اس معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہیے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کی گئی ایک متنازع AI تصویر، جس میں خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا گیا تھا، شدید تنقید کے بعد حذف کر دی ہے۔
