گوتریس کا دوٹوک مؤقف: مشرقِ وسطیٰ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی قابو سے باہر ہو سکتی ہے: اقوام متحدہ کی وارننگ، لاکھوں افراد کی نقل مکانی کا خدشہ

اقوام متحدہ میں سیکرتری انتونیو گوتریس نے واضح کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ہونے والی تباہی اور بے چینی کے بعد یہ حقیقت مزید واضح ہو چکی ہے کہ طاقت کے استعمال سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے زور دیا کہ فریقین فوری طور پر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں تاکہ کسی قابلِ قبول معاہدے تک پہنچا جا سکے، جبکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو بھی فوراً روکا جائے۔

انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہم بحری راستوں، خصوصاً آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کی آزادی کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے