پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،نیول چیف

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دیتا ہوں، اصغر خان اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کی خدمت کی ایک تاریخ ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ کا ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ہے، معرکہ حق میں پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ قوم کی حمایت سے افواج پاکستان دہشتگردی کا کامیابی سے مقابلہ کررہی ہیں۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے، گزشتہ سال مئی میں پاکستان ایئرفورس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ نے سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ایران امریکا تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے