چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک کی ٹیم سے ملاقات

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات،پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے موقع پر بارسلونا میں ہوئی۔۔۔۔۔۔ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا

دور دراز اور کم سہولت یافتہ علاقوں میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری کی جانب توجہ دی گئی۔۔ڈیجیٹل خلا میں کمی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو بڑھایا جا سکے

چیئرمین پی ٹی اے نے ملک بھر میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے بھی اپنے عزائم ظاہر کئے

انہوں نے بتایا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔۔۔پاکستان میں سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروسز کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے حصول کی لازمی ہے۔۔

اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے حل، موبائل فون سروسز کے ساتھ مسابقت، اور دور دراز علاقوں پر اس کے ممکنہ اثرات پر بریفنگ دی

دونوں فریقین نے ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے موثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔۔پی ٹی اے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کے مزید استحکام کے لئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم کیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے