آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس: پاکستان فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے ٹاکرا ہوگا

ITF Asia Under-12 Tennis: Pakistan reaches final, will face India

پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد آیان اور ابراہیم حسین گل نے نمایاں کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

پہلے سنگلز مقابلے میں محمد آیان نے سیناویراتنے کاشیا کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دی۔ دوسرے سنگلز میں ابراہیم حسین گل نے سخت مقابلے کے بعد اکبر زکاریا کو 7-6، 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر پاکستان کی فتح یقینی بنائی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی اس جیت کے بعد ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اب ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ مقابلہ نہ صرف ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن مرحلہ ہوگا بلکہ شائقین ٹینس کے لیے بھی خاص دلچسپی کا باعث بنے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے