اداکارہ فضا علی کی وائرل کلپ پر وضاحت، ناظرین سے معذرت

Actress Fiza Ali clarifies on viral clip, apologizes to viewers

پاکستانی اداکارہ فضا علی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع کلپ پر وضاحت دیتے ہوئے ناظرین سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ اس لمحے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ہلکا پھلکا فیملی لمحہ تھا جو اچانک پیش آیا، تاہم اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جس سے غلط تاثر پیدا ہوا۔

بعد ازاں ایک ویڈیو بیان میں فضا علی نے کہا کہ مارننگ شو کا ایک کلپ وائرل ہوا جس پر غیر ضروری تنقید کی جا رہی ہے، حالانکہ اس میں کوئی غلط نیت شامل نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک فیملی موومنٹ تھا لیکن اسے غیر مناسب انداز میں پیش کیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر اس عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ ان کے مطابق وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کی عزت کرتی ہیں اور آئندہ اپنے طرزِ عمل میں مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔

یاد رہے کہ فضا علی حالیہ دنوں میں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں، اور انہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر اعجاز خان کو اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا تھا۔ اسی دوران انہوں نے اپنے شوہر سے لائیو شو میں انہیں اٹھانے کی درخواست کی، جس پر انہوں نے فوراً ایسا کیا اور یہی لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں، جس کے جواب میں اداکارہ نے وضاحت اور معذرت کے ذریعے معاملے کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے